October 28, 2026

جھنگ میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری منڈی شاہ جیونہ پیر کوٹ چنڈ بھروانہ چھتہ بخشاں شورکوٹ گڑھ بن گئے ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عوامی مطالبہ

20241005_061528

جھنگ میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری منڈی شاہ جیونہ پیر کوٹ چنڈ بھروانہ چھتہ بخشاں شورکوٹ گڑھ بن گئے ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عوامی مطالبہ

جھنگ (محمد ناصر) جھنگ میں غیر معیاری دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری دودھ فروشوں پانی کے ساتھ ساتھ مخصوص قسم کا پاؤڈر اور سرف ملا کر انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے تھوڑا دودھ بنانے کیلئے بازو کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ زیادہ مقدار میں دودھ تیار کرنا ہو تو پاوڈر ملا کر مشین سے گھوٹا دیا جاتا ہے دودھ کی دکانوں میں مناسب صفائی کا نہ ہونا بھی مختلف قسم کی بیماریوں کو دعوت دینا ہے ماہرین صحت کے مطابق مہنگے داموں دودھ لیکر شہری مہلک بیماریاں خرید رہے ہیں دوسری جانب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرکے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے انتظامیہ کے افسران جب بھی چیکنگ کے لئے آتے ہیں شاہی پروٹوکول کے ساتھ فوٹو سیشن کرکے واپس چلے جاتے ہیں یا پھر غریب دکانداروں کے چالان کاٹ دیئے جاتے جبکہ ملاوٹ مافیا کے آگے انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے ضلع جھنگ کے بدنام زمانہ علاقے جہاں دودھ پاوڈر سے تیار کیا جاتا ہے ان میں شورکوٹ واصو آستانہ پیر کوٹ چھتہ بخشاں منڈی شاہ جیونہ سر فہرست ہیں سیاسی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے کا سلسلہ بند ہو اور قیمتی زندگیوں کا ضیاع نہ ہو