ہارون آباد(زاہد حسین انجم)وائیٹل گروپ سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یاسین مرحوم کے صاحب زادے امیدوار صوبائی وار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے گورنمنٹ اشرف المدارس پرائمری سکول بلدیہ کالونی میں اسکول ہذا کے بچوں میں
ہارون آباد(زاہد حسین انجم)وائیٹل گروپ سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یاسین مرحوم کے صاحب زادے امیدوار صوبائی وار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے گورنمنٹ اشرف المدارس پرائمری سکول بلدیہ کالونی میں اسکول ہذا کے بچوں میں یونیفارمز تقسیم کیں اور بچوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، یقینی طور پر وائیٹل گروپ کی جانب سے بچوں میں وردیوں کی تقسیم اپنے حلقہ احباب ووٹرز سپوٹرز ورکرز ڈاہرنوالہ سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران سہیل صفدر چوہدری شہزاد اختر سندھو ملک اکرم علوی اسکول ہذا کے ٹیچر محمد علی اطہر مصباح زاہد اسکول کونسل کے ممبران عہدیداران ہدایت علی اشرف قریشی اجمل پپو زاہد حسین انجم ایم آصف قمر بچوں کے والدین شہرکی معروف سماجی فلاحی شخصیات چوہدری فیاض ملک طیب ٹیڈی ظفر حسین عبد الرشید یوسفی شیر محمد قاضی حسن احمد سمیت بڑی تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی شرکاء نے وائٹل گروپ کی عوام کے لیے خدمات کو سراہا وائیٹل گروپ زندہ باد کے نعرے لگائے آخر میں ملک سلامتی کے لئے اور حاجی محمد سعید کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یاسین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بھی خصوصی دعا کروائی گئی ۔