فیصل آباد۔۔۔۔محمد۔۔علی۔ کلاسن۔کی رپورٹ
درخت زندگی ہیں۔کائنات کا حسن ھیں۔ائیے المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کا حصہ بنیں۔ان خیالات کا اظھار المصطفی فاونڈیشن بلوچستان کے کوارڈنیئٹر اعجاز احمد بلوچ نے گزشتہ روز مانجھی میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان وسیع وعریض رقبے پر پھیلا پاکستان کا رقبے کے حساب سے سب سے بڑا صوبہ ھے زیآدہ تر علاقہ خشک اور گرم ھے۔پاکستان کا سب سے زیادہ گرم علاقہ سبی بھی بلوچستان میں ھے تو یہاں اشد ضرورت ھے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔دوسرے ملکوں نے صحرا کو سرسبز کرلیا ھے۔ھم پہلے سے موجود سبزہ بھی ختم کررھے ھیں۔المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین کے وژن کے مطابق پودوں کی حفاظت کو یقنی بنایا جارھا ھے۔آئیے جشن آزادی اور جشن عید میلاد النبی ﷺمناھیں اور ایک درخت کم ازکم ضرور لگاھیں۔اپنے لیے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے
11









