ہسپتال ڈائریکٹر کا شام کے وقت ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر, فارمیسی اور آئی بی پی او پی ڈی کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے ادارہ جاتی پریکٹس ، او پی ڈی میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر باچا خان میڈیکل کمپلیکس، ڈاکٹر خالد مسعود نے آج شام کے وقت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ادارہ جاتی پریکٹس (آئی بی پی) او پی ڈی میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ہسپتال ڈائریکٹر نے آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے شعبہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا، جہاں میڈیکل اور سرجیکل ایمرجنسی میں فراہم کی جانے والی ہنگامی طبی امداد کا جائزہ لیا۔ہسپتال ڈائریکٹر نے انچارج ایمرجنسی اور منیجر ایمرجنسی کو ہدایت کی کہ آج کل سانپ کے کاٹنے کے کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، اس لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود تمام عملے سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔









