میانوالی(اللہ نوازخان) پہاڑوں سےآنےوالابارشی پانی موضع ملاخیل میں آبادی اور قیمتی زرعی رقبوں کو نقصان پہنچانے لگا۔فوری طور پر بندوبست نہ کیا گیا تو بہت بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسی خان نمبردارکی میڈیا کی نمائندوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی کی تحصیل عیسےخیل کےعلاقہ ونجاری کےموضع ملاخیل میں آبادی اور قیمتی زرعی رقبہ جات کو پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی سے شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔بارشوں کےدوران پہاڑی علاقوں سے پانی،سیلابی صورتحال اختیار کر لیتا ہے۔ملاخیل،وانڈھا سلطان والا سمیت کئی علاقہ جات پانی کی زد میں آرہےہیں۔بہت سا قیمتی زرعی رقبہ سیلابی پانی کی وجہ سے ضائع ہو چکا ہے۔علاقے کی سماجی اورمعززشخصیت موسی خان نمبردار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی زد میں ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی لاحق ہے۔معمولی سی بارش بھی ہو تو ہمارا سکون غارت ہوجاتاہے۔علاقے کے لوگوں کے بہترین کھیت ہیں جو بہترین پیداوار دیتے ہیں،لیکن پانی کی وجہ سے وہ کھیت ضائع ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ٹیوب ویل ہے،جس سے زرعی زمینیں سیراب ہوتی ہیں۔اب ہمیں خطرہ ہے کہ کسی وقت بھی آبادی سمیت ٹیوب ویل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو بہت بڑا نقصان پہنچ سکتا ہےجس کا ازالہ بھی انتہائی مشکل ہوگا۔سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی ضرورت ہے تاکہ آبادی اور زرعی رقبہ جات بچ سکیں۔واضح رہے کہ کافی رقبہ پانی کی وجہ سے ضائع ہو چکا ہے،جو موقع پر اچھی طرح نظرآجاتا ہے۔موسی خان نے مزید کہا کہ یہاں کے رہائشیوں کی اکثریت انتہائی غریب ہے،اگر ان کے گھروں یا کھیتوں کو نقصان پہنچ گیا تووہ دوبارہ گھروں کی تعمیر یاکھیتوں کی بحالی کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ نے اعلی حکام کو بارہا درخواستیں بھی دی ہیں نیزمیڈیااورسوشل میڈیا کے ذریعے بھی آواز بلند کی ہے،لیکن کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی۔اب ضروری ہےکہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
12
میانوالی(اللہ نوازخان) پہاڑوں سےآنےوالابارشی پانی موضع ملاخیل میں آبادی اور قیمتی زرعی رقبوں کو
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









