ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)اوباوڑو جمعیت علمائے اسلام کا آئس نشے اور شراب کے اڈوں کے خلاف احتجاج اعلی حکام سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق : اوباڑو میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ضلع گھوٹکی کی جانب سے آئس (Ice) جیسے مہلک نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اوباڑو میں مبینہ طور پر ایک بار پھر شراب کے اڈے کھولے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جمیعت علمائے اسلام ضلع گھوٹکی کے امیر حضرت مولانا حافظ سراج احمد چنا، جنرل سیکرٹری حضرت مولانا عبدالغفار چاچڑ نے کی مظاہرین نے مین چوک سے نیشنل پریس کلب اوباوڑو تک ریلی نکالی جس میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور منشیات و شراب کے کاروبار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئس کا نشہ نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے جبکہ شراب کے مبینہ غیرقانونی کاروبار کی دوبارہ سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا کہ اگر منشیات فروشوں اور شراب کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا مقررین نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ آئس سمیت تمام اقسام کی منشیات اور شراب کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]