google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
11

چوہدری عبداللہ طاہر کی صاحبزادی کا جذباتی پیغام

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

چوہدری عبداللہ طاہر کی صاحبزادی کا جذباتی پیغام

“میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایک دن مجھے اپنے والد کے لیے انصاف مانگنے کی خاطر کیمرے کے سامنے آنا پڑے گا۔ اگر میرے بابا آج زن-دہ ہوتے تو شاید مجھے یہ دن کبھی نہ دیکھنا پڑتا۔ لیکن آج میں اپنے والد کے سائے سے محروم ہو چکی ہوں، اسی لیے میں چاہتی ہوں کہ کسی اور بیٹی کو یہ درد نہ سہنا پڑے۔”

انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت انگلینڈ میں زیرِ تعلیم تھیں جب انہیں اپنے والد کے انت-قال کی خبر ملی۔ ابتدا میں انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ ان کے والد، جو ایک ماں کے بیٹے، دو بہنوں کے بھائی اور سات بچوں کے باپ تھے، اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کے مطابق اس خبر نے ان کی زندگی یکسر بدل دی اور انہیں یوں محسوس ہوا جیسے زندگی کی ٹھنڈی چھاؤں اچانک تپتی دھوپ میں بدل گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے پاکستان تک کا تقریباً 23 گھنٹے کا سفر انہیں برسوں پر محیط محسوس ہوا۔ دل یہی چاہتا تھا کہ لمحوں میں اپنے والد کے پاس پہنچ جائیں، ان سے لپٹ کر آخری بار بات کریں، مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ وطن پہنچ کر جب انہوں نے اپنی والدہ، بہن بھائیوں اور دادی کی حالت دیکھی تو وہ منظر الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کوئی بھی انصاف ان کے والد کو واپس نہیں لا سکتا، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے تاکہ ذمہ دار افراد انصاف کے کٹہرے میں آئیں اور مستقبل میں کسی اور خاندان کو ایسا دکھ نہ سہنا پڑے۔ انہوں نے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام سے انصاف اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں