19

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی وہاڑی روڈ مدرسہ جامعہ مصباح العلوم کے سامنے تیزاب سے بھرا ایک کنٹینر میں

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی وہاڑی روڈ مدرسہ جامعہ مصباح العلوم کے سامنے تیزاب سے بھرا ایک کنٹینر میں لیکیج کے باعث سڑک پر تیزاب بہنا شروع ہوگیا اطلاع ملتے ہی تحصیل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔تھانہ سٹی پولیس کی نفری، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کرعارضی طور پر ٹریفک کو روک دیا گیا۔ کنٹینر کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے احتیاطی تدابیر کے تحت اس میں موجود تیزاب خالی کروا دیا گیا انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث صورتحال پر مکمل قابو پالیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں