*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کا 6فور ایل میں نئی بنائے جانے والی ڈمپنگ سائٹ کا دورہ۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید اور میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر حافظ طلعت حسین و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کا 6فور ایل میں نئی بنائے جانے والی ڈمپنگ سائٹ کا دورہ۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید اور میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر حافظ طلعت حسین و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان 40کنال رقبہ پر محیط ڈمپنگ سائٹ کی کھدائی کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے ہدائیت کی کہ جلد از جلد کھدائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ کوڑا کرکٹ محفوظ انداز میں تلف کیا جا سکے علاوہ ازیں انہوں نے اکبر روڈ اور فیصل آباد روڈ پر پرانی ڈمپنگ سائٹس پر مٹی ڈالنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ جلد از جلد ان ڈمپنگ سائٹس پر مٹی ڈالنے کا عمل مکمل کر کے لینڈ سکیپنگ کی جائے تاکہ عوام کو تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ کہ 6فور ایل میں فی الحال 40کنال رقبہ پر محیط ڈمپنگ سائٹ بنائی جا رہی ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر ڈمپنگ سائٹ کی توسیع کے لئے مزید 40کنال اراضی مختص کی گئی ہے مستقبل میں یہ ڈمپنگ سائٹ 80کنال کے وسیع رقبہ پر محیط ہو گی جبکہ نئی ڈمپنگ سائٹ اور پرانی ڈمپنگ سائٹس کے ارتھ کور کے لئے 90ملین کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔