ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی )سے ہارون اباد کی نواحی آبادی چکنمبر 48 تھری آر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول 48 تھری آر میں تعینات پی ایس ٹی ٹیچر ریحان ا حمد تنویر عرصہ دراز سے بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے دیگر اداروں میں اپنے اثر و رسوخ سے
ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی )سے
ہارون اباد کی نواحی آبادی چکنمبر 48 تھری آر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول 48 تھری آر میں تعینات پی ایس ٹی ٹیچر ریحان ا حمد تنویر عرصہ دراز سے بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے دیگر اداروں میں اپنے اثر و رسوخ سے اضافی ڈیوٹیز سر انجام دے رہاہے جس کی وجہ سے وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول 48تھری آر کی کسی بھی کلاس کے پیریڈ نہیں لے پاتا جس سے سٹوڈنٹس کی تعلیم کاانتہائی نقصان ہورہاہے ایک ٹیچر جو کہ قوم کا معمار ہوتا ہے اس کا کام صرف بچوں کو پڑھانا ہوتا ہے محکمہ تعلیم کے افسران بھی ریحان احمد تنویر کی اضافی ڈیوٹیز سے متعلق مکمل طور پر علم رکھتے ہیں-اس غلط عمل کو کیوں نہیں روکا جا رہا ـ یا تو محکمہ تعلیم کے افسران مجبور ہیں یا پھر وہ بھی اپنی ڈیوٹی صحیح طرح سے سرانجام دینے سے قاصر ہیں- ہم محکمہ ایجوکیشن کے افسران بالا سے اپیل کرتےہیں کہ ریحان احمد تنویر کو اسکول میں مکمل ڈیوٹی دینے کا پابند کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم کا مزید نقصان نہ ہو سکے-
کہنا ہے