محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عمرکوٹ ہینڈ آؤٹ عمرکوٹ (04-10-2024) مزدوروں کی سوشل سیکورٹی اور بانڈیڈ لیبر کے حوالے سے بنائی گئی ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عمرکوٹ
ہینڈ آؤٹ
عمرکوٹ (04-10-2024) مزدوروں کی سوشل سیکورٹی اور بانڈیڈ لیبر کے حوالے سے بنائی گئی ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں تمام اینٹوں کے کارخانوں اور صنعتوں کا پتہ لگایا جائے اور ان پر کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد کا اندراج کرایا جائے، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ اور لیبر آفیسر عمرکوٹ گلزار احمد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تعداد معلوم کی جائے اور ان کے اعدادوشمار جمع کرکے ان کے سوشل سیکورٹی کارڈ جاری کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے، اس موقع پر انہوں نے محکمہ لیبر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی رجسٹریشن کے لیے ایک ڈیسک قائم کریں اور فوکل پرسن مقرر کریں، اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ تمام اینٹوں کے صنعتکاروں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے کے لیے پابند کیا جائے اور ان کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے، اس موقع پر انہوں نے ای ڈی ایچ او ڈاکٹر ایسر داس کو ہدایت کی کہ تمام اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے علاج کے لیے اپنی ٹیم بھیجی جائے اور وہاں پر کھڑے پانی میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے ادویات دی جائیں، اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ لیبر عمرکوٹ اور سماجی تنظیم اسپارک مل کر ایک ہفتے کے اندر تمام اینٹوں کی صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد معلوم کریں گے اور اپنی رپورٹ پیش کریں گے، اس موقع پر اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر گلزار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات وکرم کمار، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ایسر داس، سماجی تنظیم سامی فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام مصطفی کوسو، سماجی تنظیم اسپارک کے رہنما کاشف بجیر، لجپت مالھی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔