اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک منصور عثمان اعوان
اٹارنی جنرل آف پاکستان
سے سبھرال وادی سون ضلع خوشاب کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد نواز ہموال المعروف ( ڈی سی) صاحب کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں
پرنسپل فیڈرل بورڈ اسلام آباد ڈاکٹر ملک جاوید معموریہ ہموال سبھرال، حاجی ملک یعقوب ہموال سبھرال سوئی گیس اسلام آباد اورملک یاسر اعوان شکر کوٹ بھی شامل تھے۔
ملاقات انکے آفس سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ۔جہاں علاقائی ترقی اور ضلع خوشاب میں ٹیکنیکل و تعلیمی انقلاب پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
وفد نے ملک منصور اعوان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک پاکستان کے بڑے عہدے پر رہ کر اپنے ضلع خوشاب اور اپنے علاقے وادی سون کو یاد رکھا اور ضلع خوشاب کی تعمیر اور ترقی کو ترجیح دی ۔
4









