3

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا رائٹرز کلب کے زیرِ اہتمام سرگودھا آرٹس کونسل میں ممتاز

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا رائٹرز کلب کے زیرِ اہتمام سرگودھا آرٹس کونسل میں ممتاز محقق، نقاد اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر شاکر کنڈان کے اعزاز میں ایک ادبی نشست منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈاکٹر شفیق آصف، نجمہ منصور، ذوالفقار احسن، ڈاکٹر سید مرتضیٰ حسن شیرازی، پیر محمد یونس خاموش، عبداللہ نعیم اور سید صائم شیرازی نے ڈاکٹر شاکر کنڈان کی علمی و ادبی خدمات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کی تحقیقی کاوشوں کو خاص طور پر سرگودھا شناسی کے حوالے سے بھی اردو ادب کا اہم سرمایہ قرار دیا۔
اپنی گفتگو میں ڈاکٹر شاکر کنڈان نے دبستانِ سرگودھا کی ادبی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شہر تحقیق، تنقید اور تخلیق کے حوالے سے ہمیشہ نمایاں رہا ہے اور یہاں کے ادیبوں اور شاعروں کی خدمات اردو ادب کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر نامور قلمکارہ محترمہ نجمہ منصور نے اپنا نظمیہ مجموعہ مکاشفہ ــــ گوتم سے مکالمہ بھی انہیں پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں