ہنگو میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت، حملے کا ملوث ماسٹر مائنڈ ہلاک۔
چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت دیکھی گئی، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔پولیس
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت دیکھی گئی، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔