محمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاری۔
پارٹی نے جو ذمہ دار ی تفویض کی ہے اسے احسن طریقہ سے پورا کرونگا۔محمد جنید مشتاق بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری اور چوہدری شہزاد چیمہ نے محمد جنید مشتاق بھٹی کو مسلم لیگ میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر کردیا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی عہدیداران کی مشاورت سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔مسلم لیگ ہاوس میں منقعدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب چوہدری شہزاد چیمہ ۔ محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب اور شہزاد اختر راجہ سیکرٹری ٹو شافع حسین نے انہیں نوٹیفیکشن دیا تقریب میں راجہ شہزاد اختر سیکرٹری ٹو چوہدری شافع حسین،محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب،چوہدری شہزاد چیمہ صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب اور مسلم لیگی عہدیدارن بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب پنجاب چوہدری شہزاد چیمہ اور محمد اشرف چوہدری نے امید ظاہر کی کی کہ محمد جنید مشتاق بھٹی اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے -انہوں نے دعا کی کہ ہم دعا گو ہیں کہ یہ عہدہ آپ کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ۔محمد جنید مشتاق بھٹی نے کہا کہ میں اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین۔ ملک سمین خان۔ چوہدری شہزاد چیمہ ۔محمد اشرف چوہدری کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اہم ذمہ داری پر فائز کیا۔پارٹی نے جو ذمہ داری تفویض کی ہے اسے احسن طریقہ سے پورا کرونگا۔