15

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی *سامارو: اے سی سنجے کمار ترکیو کا بارش کے دوران شہر کا دورہ، نکاسی آب کے لیے فوری اقدامات*

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

*سامارو: اے سی سنجے کمار ترکیو کا بارش کے دوران شہر کا دورہ، نکاسی آب کے لیے فوری اقدامات*

*سامارو* – اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجے کمار ترکیو نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں اور گلیوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کروائے۔

تفصیلات کے مطابق اے سی سامارو عوامی شکایات پر اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ آج بھی انہوں نے شہر کی مختلف گلیوں کا وزٹ کیا اور متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی نکاسی آب کی ہدایات جاری کیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی سنجے کمار ترکیو نے کہا:
*”میری اولین ترجیح اس وقت بارش کے پانی کی نکاسی ہے۔ میں خود اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں تاکہ اس کا مستقل حل نکالا جا سکے۔ میں ہر ممکن کوش کرتا ہوں کہ عوام تک پہنچ سکوں، ان کی تکالیف کو سمجھ سکوں اور انہیں حل کر سکوں۔”*

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے بھی تعاون کی اپیل ہے۔
*”عوام سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ آپس میں الجھنے کے بجائے بہتر ہے کہ ہم مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔ کسی کی برائی یا تنقید کے بجائے اجتماعی کوشش سے ہی شہر کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔”*

شہریوں نے اے سی سامارو کے فوری رسپانس اور موقع پر پہنچ کر مسائل حل کرنے کے اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں