August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل شازیہ رحمان نے نورپور شہر کے مختلف

IMG-20260802-WA0145
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل شازیہ رحمان نے نورپور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری ڈی سلٹنگ (نالوں اور سیوریج لائنوں سے مٹی کی صفائی) آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی مقام پر مٹی یا گاد جمع نہ ہونے دی جائے تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام مؤثر انداز میں برقرار رہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کا کام پوری محنت، ذمہ داری اور معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سلٹنگ مہم کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شازیہ رحمان نے مزید کہا کہ مون سون کے موسم میں نکاسیٔ آب کے نظام کو فعال رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس لیے صفائی اور ڈی سلٹنگ کے کام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہم کو مقررہ وقت میں مکمل کرکے شہر کو صاف ستھرا اور بارشی پانی کی نکاسی کے لیے مکمل طور پر تیار رکھا جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0