کٹھہ سگھرال (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خوشاب پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے اپنی
کٹھہ سگھرال (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خوشاب پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کٹھہ سگھرال کا خصوصی وزٹ کیا۔ ڈاکٹر ارم اقبال کے مطابق
کٹھہ سگھرال کی حسین وادیوں میں واقع قدرتی حسن سے مالا مال مقام پر گزارا گیا ایک یادگار دن شرکاء کے لیے ناقابلِ فراموش بن گیا۔ سرسبز پہاڑیاں، چٹانی مناظر، بہتا ہوا شفاف پانی اور پُرسکون ماحول نے ہر آنے والے کو فطرت کے قریب ہونے کا خوبصورت احساس دلایا اور روزمرہ زندگی کی مصروفیات سے نکل کر تازگی اور سکون فراہم کیا۔
اس موقع پر ساتھیوں کے ساتھ خوشگوار لمحات، ہنسی مذاق اور دوستانہ گفتگو نے اس سفر کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیے۔ شرکاء نے اس بات کا اظہار کیا کہ ایسی یادیں زندگی بھر انسان کے دل میں محفوظ رہتی ہیں اور باہمی محبت، خلوص اور احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
اس یادگار موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کٹھہ سگھرال کی پرنسپل محترمہ صائمہ کلثوم کی شاندار میزبانی، خلوص اور بھرپور تعاون کو بھی بے حد سراہا گیا۔ شرکاء نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، خوش اخلاقی اور مہمان نوازی نے اس خوبصورت دن کو مزید یادگار بنا دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ادبی، تعلیمی اور تفریحی مواقع باہمی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔