10

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ دکھی انسانیت کے لیے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کے لیے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔خانقاہی نظام کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کی روایت ھمارا اثاثہ ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فری آئی کیمپ آستانہ شیری سمن آباد میں حضرت پیر غلام شبیر مجددی کی میزبانی میں فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے وائس چیرمین ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب مریضوں کے آپریشن کیے۔اس موقع پر چیرمین المصطفی فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔میڈم تسنیم۔اور دیگر نے کیمپ کا وزٹ کیا اور کہا کہ آج بھی حقیقی آستانے دکھی انسانیت کی بھلائی کا مرکز ھیں۔المصطفی فاونڈیشن ملک بھر آؤ بزرگوں کی محتاجی ختم کریں مہم کامیابی سے چلا رھی ھے۔ہزاروں افراد اب تک مستفید ھوچکے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں