میانوالی(اللہ نوازخان) ونجاری میں ہزاروں افراد کو پانی مہیا کرنے والی واحد واٹر سپلائی سکیم کا کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر میانوالی سمیت ارباب اختیار سے پانی کی بحالی کا فوری مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی گاؤں ونجاری میں ہزاروں افراد کو صاف پانی مہیا کرنے والی واٹرپ سپلائی سکیم کا کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دیا گیا ہے۔گرم موسم میں پانی کی بندش عذاب ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔انسانوں سمیت جانور بھی پیاس سےتڑپ رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں۔عوامی حلقوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر میانوالی اورمتعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر پانی کی سپلائی بحال کی جائےتاکہ عوام کو اس عذاب ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]