ہارون آباد (نامہ نگار): ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔تاجر رہنما شیخ راشد سعدی نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کرے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی عزت سے کما سکے۔۔ آٹا، گھی، چینی اور سبزیاں سب کچھ آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ بچوں کی فیسیں اور گھر کا خرچ چلانا عذاب بن چکا ہے۔ حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ مہنگائی میں ریلیف نہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ حکومت کو فوری طور پر یوٹیلیٹی بلوں اور پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔”عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات کا احساس کرے اور مہنگائی کے اس جن کو قابو کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے، بصورت دیگر عام آدمی کا جینا مزید محال ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]