5

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ): اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے پیرا فورس میلسی کے سابق انچارج

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ): اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے پیرا فورس میلسی کے سابق انچارج و انفورسمنٹ آفیسر سہیل اصغر کو دورانِ تعیناتی بہترین کارکردگی، فرض شناسی اور ذمہ دارانہ خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے سہیل اصغر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں محنت، دیانت داری اور ذمہ داری کا مظاہرہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیرا فورس کے افسران و اہلکار آئندہ بھی عوامی خدمت اور قانون کی پاسداری کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے رہیں گے۔تقریب کے موقع پر پیرا فورس میلسی کے نئے تعینات ہونے والے انچارج شارم اصغر اور محمد عامر سومرو بھی موجود تھے۔ شرکاء نے سہیل اصغر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں