7

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں 200 کے وی کا ٹرانسفارمر اچانک زمین پر آ گرا، بڑا حادثہ ٹل گیا

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں 200 کے وی کا ٹرانسفارمر اچانک زمین پر آ گرا، بڑا حادثہ ٹل گیا

احمد رضا کالونی میں واقعے پر شہریوں کا احتجاج، خطرناک مقامات پر نصب ٹرانسفارمرز فوری محفوظ بنانے کا مطالبہ

محلہ احمد رضا کالونی، مترو روڈ میلسی میں محمد یار کریانہ سٹور کے سامنے نصب 200 کے وی کا ٹرانسفارمر اچانک زمین پر آ گرا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے دکان پر موجود افراد حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے، تاہم واقعے سے کسی بھی وقت بڑے جانی نقصان کا خدشہ واضح ہوگیا۔واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بھاری ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور دیکھ بھال میں حفاظتی تقاضوں کو نظرانداز کرنا شہریوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرانسفارمر گرنے کے وقت وہاں موجود افراد اس کی زد میں آ جاتے تو قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا تھا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ٹرانسفارمر کے زمین کے قریب نصب ہونے، اس کے حفاظتی انتظامات اور گرنے کی وجوہات کی فوری انکوائری کرائی جائے اور غفلت یا لاپروائی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔اہلِ علاقہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد ٹرانسفارمرز ایسے مقامات پر نصب یا رکھے گئے ہیں جہاں ان کی موجودگی راہگیروں، دکانداروں اور شہریوں کے لیے ممکنہ خطرہ بن سکتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز کو زمین کے انتہائی قریب یا غیر محفوظ انداز میں نصب کرنے سے حادثات کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے، خصوصاً ٹرانسفارمر گرنے یا برقی خرابی کی صورت میں جانی نقصان کا اندیشہ مزید بڑھ جاتا ہے۔مرکزی تنظیم تاجران میلسی کی جانب سے بھی واپڈا حکام کو شہر میں موجود خطرناک ٹرانسفارمرز اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے متعدد بار توجہ دلائی اور سیفٹی میئرز اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم تاجروں اور شہریوں کے مطابق مؤثر اور مستقل اقدامات نہ ہونے کے باعث مسئلہ بدستور موجود ہے۔شہریوں اور تاجروں نے اعلیٰ حکام، واپڈا کے متعلقہ افسران اور انتظامیہ سے فی الفور جامع حفاظتی لائحۂ عمل مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں نصب تمام ٹرانسفارمرز کا ہنگامی بنیادوں پر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے، خطرناک اور خستہ حال تنصیبات کی نشاندہی کرکے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، مناسب اونچائی، مضبوط بنیاد اور حفاظتی حصار کو یقینی بنایا جائے اور جہاں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو وہاں فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کسی حادثے کے بعد نہیں بلکہ حادثے سے پہلے کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے احمد رضا کالونی کے واقعے کو ایک سنجیدہ وارننگ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میلسی شہر میں کسی بڑے سانحے سے قبل تمام خطرناک ٹرانسفارمرز کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں