6

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر سنان امجد بٹ نے کہا ہے کہ بغیر

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر سنان امجد بٹ نے کہا ہے کہ بغیر وارنٹی فروخت ہونے والی ادویات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف تصدیق شدہ وارنٹی ہی قابل قبول ہوگی، جس پر متعلقہ ڈسٹری بیوٹر کے اصل دستخط اور سرکاری مہر موجود ہونا لازمی ہے۔ جعلی یا غیر تصدیق شدہ وارنٹی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ Pregabalin اور اسی فارمولے پر مشتمل دیگر ادویات کی خرید و فروخت اور ریکارڈ کا بھی خصوصی جائزہ لیا جائے گا، اور اگر کسی قسم کی خلاف ورزی سامنے آئی تو متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور نوٹس جاری کیے جائیں گے۔عوامی حلقوں کے مطابق ڈاکٹر سنان امجد بٹ اپنے پیشے سے انتہائی مخلص، فرض شناس اور محنتی افسر ہیں۔ وہ دن رات محنت کرتے ہوئے ادویات کے معیار کو یقینی بنانے اور عوام کو محفوظ و معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں