12

*کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام، مقابلے سے باہر ہوگئے*

*کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام، مقابلے سے باہر ہوگئے*

کامن ویلتھ گیمز کے جیولن کے فائنل میں ایتھلیٹ ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور دوڑ سے باہر ہو گئے۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم بہترین کارکردگی نہ دکھاسکے۔

فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل، دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔ فائنل میں ارشد ندیم نویں نمبر پر آئے۔

سری لنکا کے رومیش تھارانگا 4 تھرو کے بعد پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی بہترین تھرو 89.75 میٹر ہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر ہیں ، اُن کی بہترین تھرو 85.83 میٹر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں