*پیامِ علم و حکمت*
ان شاء اللہ کل سے ہم اسی عنوان کے تحت اپنا پہلا 10 نکاتی سلسلہ شروع کریں گے، جس میں مستند دینی، اخلاقی اور سائنسی نکات شامل ہوں گے۔
السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ
سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک اور واٹسایپ پر غیر تصدیق شدہ اور بے مقصد معلومات کی بھر مار سے وقت کا شدید ضیاع ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں اخلاقی قدروں کی پاسداری اور علم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس مقصد کے لیے ہم نے 10 بنیادی اصولوں پر مبنی ایک منشور تیار کیا ہے جس کی روشنی میں ان شاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر مفید دینی، سائنسی اور اخلاقی معلومات شیئر کی جائیں گی۔
1۔ فیس بک اور واٹسایپ پر فضول سوالات اور غیر مستند دینی معلومات سے وقت ضائع نہ کریں۔
2۔ اپنے وقت کو قیمتی بنانے کے لیے مستند دینی اور سائنسی معلومات عام کریں۔
3۔ کسی کے عقیدے یا مسلک پر اعتراض نہ کریں۔
4۔ اختلافی مسائل کو ہوا نہ دیں۔
5۔ کسی کے عقیدے کی درستگی ہمیشہ اخلاقی حدود میں رہ کر کریں۔
6۔ دوسروں کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔
7۔ اپنے لائکس بڑھانے کے لیے جھوٹ نہ لکھیں اور نہ جھوٹ پھیلائیں۔
8۔ احادیث نبوی کی مستند معلومات کو عام کریں۔
9۔ قرآنی معلومات اور تعلیمات کو پھیلاؤ دیں۔
10۔ نماز اور عبادات کے متعلق درست معلومات لوگوں تک پہنچائیں۔
آئیے مل کر اپنے معاشرے میں علم و حکمت اور اخلاقی قدروں کو فروغ دیں اور وقت کے ضیاع کو روکیں۔
وما علینا الا البلاغ المبین
خیر اندیش
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 0092300860 4333