7

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین سال تک بطور ایڈیشنل

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین سال تک بطور ایڈیشنل کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شاندار خدمات سرانجام دینے کے بعد ملک ظفر جمال جسرا کو ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک ظفر جمال جسرا اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سرگودھا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، جبکہ وہ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر لاہور کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ٹیکس انتظامیہ اور ریونیو امور میں وسیع تجربہ رکھنے والے افسر کی سرگودھا میں تعیناتی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں وہ ریونیو وصولی، ٹیکس اصلاحات اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں