6

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل شازیہ رحمان کی خصوصی ہدایت پر کاکا

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل شازیہ رحمان کی خصوصی ہدایت پر کاکا جمالی روڈ، نزد کرکٹ اسٹیڈیم، پر حالیہ بارشوں کے باعث سڑک کے اطراف بننے والے گڑھوں کو فوری طور پر بھر دیا گیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف ٹریفک کی روانی بحال ہوئی بلکہ ممکنہ حادثات کے خطرات بھی ٹل گئے۔ مقامی شہریوں نے اس اقدام کو عوامی خدمت کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے بعد سڑکوں کی فوری مرمت سے عوام کو بڑی سہولت میسر آئی ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان کی عوام دوست پالیسیوں، فوری فیصلوں اور مسائل کے بروقت حل کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحصیل انتظامیہ آئندہ بھی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں