آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی: بلاول کی ٹرتھ ری کنسلیشن کمیشن کے قیام کی تجویز کردہ قرارداد منظور
قرارداد میں آزاد کشمیر میں فوری انٹرنیٹ بحال کرنے اور ضلع پونچھ کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کردہ قرارداد منظور کرلی گئی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کردہ Truth and Reconciliation Commission کے قیام کی قرارداد منظور کرلی گئی۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں آزاد کشمیر میں فوری انٹرنیٹ بحال کرنے اور ضلع پونچھ کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین احتجاج ختم کریں اور حکومت مظاہرین کے خلاف کارروائی بند کرے، میرپور ڈویژن میں انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کی تحقیقات کی جائے۔قرارداد کے مطابق ایل اے 9 کوٹلی نکیال میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن اپنا موقف دے۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 2 اگست کو ہوگا، مظفرآبادڈویژن کے 3 اضلاع اور 12مہاجر نشستوں پر پولنگ ہوگی ، پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔









