*آبی گزرگاہوں کے دفاعی اتحاد کا قیام: پاکستان سمیت 14 ممالک نے حمایت کردی، سعودیہ کو سربراہ بنانے پر اتفاق*
ریاض: پاکستان سمیت 14 ممالک نے آبی گزرگاہوں باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں جہازوں اور ٹینکروں کی حفاظت کے لیے کثیر القومی اتحاد قائم کرنے کی حمایت کردی جس کا سربراہ سعودیہ عرب ہوگا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کے زیر اہتمام آج جمعرات کو 43 ممالک کے سربراہانِ افواج، ان کے نمائندوں اور یورپی یونین کے وفد کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور سمندری سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مجوزہ کثیر القومی میری ٹائم دفاعی اتحاد کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں مجموعی طور پر 51 ممالک اور تنظیموں کو دعوت دی گئی تھی جن میں سے 43 ممالک نے بالمشافہ یا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔









