خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیر سپیشلائز ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی ایک روزہ دورہ پر جوہرآباد خصوصی آمد، انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن ہاوس جوہرآباد میں کشمیری عمائدین اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ملک محمد آصف بھاء ایم پی اے، سردار ظفر عباس خان بلوچ ایم پی اے، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این ملک کرم الہی بندیال سابق ایم پی اے، کشمیری عمائدین اور دیگر پارٹی ورکرز اور عہدیداران موجود تھے۔ صوبائ وزیر نے کہا مظفر گڑھ روڈ پر کشمیری کالونیز میں جتنے بس سٹاپس ہیں ان کو بحال کیا جائے گا، انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ سے بات بھی کی، انہوں نے کہا کہ نہ صرف بس سٹاپ بحال کئے جائیں گے بلکہ ابھی جو پانچ سو بسسز آ رہی ہیں ان میں بھی خوشاب کو کوٹہ دیا جائے گا۔ انہوں نے دیگر ترقیاتی کام جن کا کشمیری عمائدین نے دوران نشست ذکر کیا انکو بھی سی ایم پنجاب مریم نواز تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو گروپ کی نمائندگی ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک شہباز برھان نے کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]