9

مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، انکے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔ترجمان آزاد کشمیر پولیس

مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، انکے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔ترجمان آزاد کشمیر پولیس

شرپسند عناصر آزاد کشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، آزادکشمیر کے امن کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ایس ایس پی خاور علی شوکت

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت کا کہنا ہے مسلح حملہ آور شہر کی مختلف کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں اور ان کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر فورسز پر حملہ آور ہو رہے ہیں، شرپسند عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔خاور علی شوکت کا کہنا تھا شرپسندوں کے حملوں میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوا ہے، پولیس نے متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے، گرفتار شرپسندوں سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی خاور علی شوکت کے مطابق شرپسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز اور اداروں پر حملہ کسی صورت قبول نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ریاستی اداروں کیخلاف حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شرپسند عناصر آزادکشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، آزادکشمیر کے امن کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں