August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے نوٹس پر بلائنڈ مرڈر ٹریس تھانہ ایئر پورٹ

IMG-20260729-WA0216
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے نوٹس پر بلائنڈ مرڈر ٹریس تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار کر لیےتھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں نالے سے ملنے والی نامعلوم لاش کے واقعہ کاایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ *ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم* کو فوری احکامات جاری کیے اور بلائنڈ مرڈر کو ٹریس کرنے کی ہدایت دی۔ایس ایس پی کی ہدایت پر *ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ* اور ان کی ٹیم نے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے اس اندھے قتل کو ٹریس کر لیا۔واقعہ کے حوالے سے *کرائم نمبر 130/2026 دفعہ 302, 201, 34 پی پی سی* کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جدید تکنیکی وسائل اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول *غلام رسول ولد صدورو جمالی* کے قتل میں ملوث *2 مرکزی ملزمان الہداد کیریو کوری اور مالہیو بھیل* کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعہ میں ملوث دیگر سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے۔اس شاندار کارکردگی پر ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ اور ان کی پوری ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0