فیصل آباد۔خالد۔شہزاد۔کی رپورٹ۔۔۔ بزرگوں کی نفسیاتی صحت بہت ضروری ھے۔المصطفی
فیصل آباد۔خالد۔شہزاد۔کی رپورٹ۔۔۔
بزرگوں کی نفسیاتی صحت بہت ضروری ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن مختلف ذہنی مسائل کا شکار بزرگوں کے لیے ماھر نفسیات۔ڈاکٹر مریم شہزادی سائکالوجسٹ کی زیرنگرانی فری کیمپ کا انعقاد اولڈ ایج ھوم میں کیا۔جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی اور ڈاکٹر مریم شہزادی کی زیرنگرانی بزرگوں کے ساتھ سیشن کیے۔جس میں انکے نفسیاتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گی۔اس موقع پر المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔یوتھ ونگ کے کوارڈنیئٹر ڈاکٹر کاشف رحمن۔ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ابرار ضیاء نے کیمپ کا وزٹ کیا اور بزرگوں سے ملاقات کی۔ان کی خریت دریافت کی۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے کوارڈنیئٹر ڈاکٹر کاشف رحمن نے کہا کہ المصطفی فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مصروف ھے۔خاص طور پر بزرگوں کی خدمت ھمارا اولین فریضہ ھے۔بزرگوں کی محتاجی دور کرنے کے لیے سفید موتیا کے کیمپ بھی ھر محلے گلی لگائے جارھے ھیں۔اولڈ ایج ھوم کے بزرگوں پر خصوصی توجہ دی جارھی ھے۔ڈاکٹر مریم شہزادی نے کہا کہ ھم ھر ماہ ایسے سیشن رکھیں گے تاکہ بزرگوں کو نفسیاتی مسائل سے چھٹکارہ مل سکے اور وہ پرسکون زندگی گزار سکیں۔