مولانا فضل الرحمان سے اظہارِ یکجہتی اور سندھو دریا سے چولستان کینال نکالنے کے خلاف جے یو آئی کا مظاہرہ اور دھرنا۔۔۔
مولانا فضل الرحمان سے اظہارِ یکجہتی اور سندھو دریا سے چولستان کینال نکالنے کے خلاف جے یو آئی کا مظاہرہ اور دھرنا۔۔۔
جیکب آباد( رپورٹ: اے جی بلوچ ) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے اظہارِ یکجہتی اور سندھو دریا سے چولستان کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، عبدالقادر چنا،مولانا عبدالجبار رند، مولانا عبدالوحید بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی،،انجنیئر حماداللہ انصاری،مولانا خالق داد بروہی۔قاری عبدالوہاب لاشاری،قاری ریاض احمد ٹا نوری، محکم الدین بروہی،مولانا مولانا مولا بخش بکرانی،واحد بخش انڑ،مفتی عبدالسلام بہٹو ، مولانا عبدالوحید پہوڑ، مولانا کریم بخش بروہی،تاج امروٹی، مولانا حامد بابل، صوفی الھیار،مولانا ھمت اللہ برڑو، چاکر خان چکہرانی ور دیگر کی
قیادت میں مظاہرہ اقصیٰ مسجد جیکب آباد سے نکالا گیا۔جہاں سے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے شہر کے اہم مقام کوئٹہ روڈ پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین نے مولانا فضل الرحمان کے حق میں اور چولستان کینال منصوبے کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کے آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کے علمبردار ہیں، جن کے خلاف ہر سازش کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر اپنے قائد کے ساتھ کھڑت ہیں اور کسی بھی دباؤ یا پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوگی۔ مزید کہا کہ سندھو دریا سے چولستان کینال نکالنے کا منصوبہ سندھ کے تاریخی، آئینی اور آبی حقوق پر حملہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس منصوبے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے اور سندھ کے پانی پر کسی بھی قسم کی دست اندازی سے گریز کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ اگر عوامی مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو جے یو آئی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرے گی اور ہر جمہوری و آئینی فورم پر سندھ کے حقوق اور اپنے قائد کے مؤقف کا بھرپور دفاع جاری رکھا جائے گا۔ احتجاج کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، عوامی خوشحالی اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔