16

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
جس میں تھانہ بھلوال سٹی، بھلوال صدر اور پھلروان سے متعلقہ شہریوں نے شرکت کی ۔
کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے ڈی پی او کو اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا۔ڈی پی او سرگودھا نے موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔انہوں نے تھانہ میں موجود تفتیشی ٹیموں کو تفتیش کے میعار کو بہتر بنانے اور مقدمات جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے احکامات بھی جاری کیے۔ توقیر محمد نعیم نے کہا کہ
میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔آپ لوگ بلا روک ٹوک میرے پاس تشریف لائیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔
کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او سرگودھا نے تھانہ بھلوال سٹی کا وزٹ کیا اور ایس ایچ او کو زیر تفتیش مقدمات کی جلد یکسوئی کے لیے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں