4

ہارون آباد بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو نمائشی شو کا شاندار انعقاد

ہارون آباد بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو نمائشی شو کا شاندار انعقاد کیا گیا چیئرمین سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ڈاکٹر عارف رضا ملک کے بیٹے محمد بن عارف رضا ملک کو میڈل سے نوازا گیا

بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان) محکمہ کھیل بہاولنگر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مسز عظمیٰ بشیر کی نگرانی میں جمنازیم، حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو نمائشی شو 2026 کامیابی سے منعقد ہوا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے محکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مثبت کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا نوجوان کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد وسیم، میجر (ر) اویس خان جدون (ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس)، وسیم حسن راجہ (ایس ڈی او پیرا فورس)، سلیم اقبال (ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک)، عثمان احمد لشاری (میونسپل آفیسر/ڈسٹرکٹ کونسل)، خالد بشیر (ایس ڈی او)، اور واجد بشیر (انجینئر نیسپاک) (ڈی او ایلیمنٹری) میڈم سمیرا نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مسز عظمیٰ بشیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بہاولنگر میں نوجوانوں کے لیے صحت مند اور مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں