سامارو (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی **** نے سامارو اور گردونواح کے مختلف دیہات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میگھواڑ برادری کے بھگت دیوشی رام سورمیڑو کی صاحبزادی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
بعد ازاں پیر کالونی میں موڑو میگھواڑ کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پر بھی مرحوم کے ورثاء سے ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت کیا اور انہیں صبر و حوصلے کی تلقین کی۔
دورے کے دوران رکن قومی اسمبلی نے سامارو میں واقع **** میں میگھواڑ برادری کے نوجوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
اس موقع پر ایم این اے نیلم کماری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پارٹی قیادت اور متعلقہ حکومتی نمائندوں سے بات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوامی نمائندے اقلیتوں، خصوصاً نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور ان مسائل کے مستقل حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر میگھواڑ برادری کے معززین اور نوجوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جن میں صحافی رانو بوچیا، پردیپ چوہان، سیٹھ دیوجی، سیٹھ نارائن حاجانی، کامریڈ کیشو میگھواڑ، گرداری میگھواڑ، رمیش سولنگی، موہن وین، دھیال وین سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]