ہارون آباد: مرکزِ اہلِ سنت دارالعلوم جامعہ نوریہ محمدیہ 71/4R میں تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے زیرِ اہتمام شعبۂ حفظ کا سالانہ امتحان کامیابی سے منعقد ہوا۔امتحان میں طلبہ نے صحتِ الفاظ، روانی اور بہترین ادائیگی کے ساتھ قرآنِ مجید سنایا۔ ممتحنین قاری محمد احمد قادری (کوآرڈینیٹر ضلع بہاولنگر) اور حافظ محمد مظمل حسین قادری نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور ادارے کے تعلیمی معیار کی تعریف کی۔ ادارے کے ذمہ داران نے اس کامیابی کو اساتذہ، طلبہ اور والدین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی طلبہ کو اعلیٰ دینی تعلیم اور حفظِ قرآن کی معیاری تربیت فراہم کی جاتی رہے گی۔ آخر میں ادارے کی مزید ترقی، طلبہ کی کامیابی اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]