October 28, 2026

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔ نئی نسل کو باشعور بنانے کے لئے یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ درختوں کے اندر زندگی ہے ۔ جس کے باعث نئی نسل ، پرندوں ، حیوانات کو اس وطن میں زندہ رکھنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت غلام رسول پاکستانی نے

IMG-20241004-WA0165

اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔
نئی نسل کو باشعور بنانے کے لئے یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ درختوں کے اندر زندگی ہے ۔ جس کے باعث نئی نسل ، پرندوں ، حیوانات کو اس وطن میں زندہ رکھنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت غلام رسول پاکستانی نے ایگریکلچر یونیورسٹی دیپالپور کیمپس اوکاڑہ میں جنگل آباد کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ پرنسپل ایگریکلچر یونیورسٹی ، شوکت علی چڈھر صدر چمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر، چوہدری محمد یاسین کسان بورڈ ، ڈاکٹر عطاء الرحمان ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ، پروفیسر خالد سیف اللہ پرنسپل گورنمنٹ کالج ، ڈاکٹر نور محمد پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، خارو وحید ڈسٹرکٹ پروبشن آفیسر ، ماجد سیعد راؤ پرنسپل کاھنور ایجوکیشن ہاؤس ، ذوالفقار علی زلفی پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، راشد تراب انجارچ 1122 ، سجاد خالق لکھوی ڈائریکٹر سرویڈ فارمیسی ، سیٹھ محمد آصف نائب صدر تاجران ، چوہدری جاوید اقبال گجر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ، اشتیاق احمد خاں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، رائے یاسین سی ای او النسا ویلفیئر سوسائٹی ، محمد عبد اللہ ایف ڈی او ملتان ، ذوالفقار علی شاہ ویلج ویلفیئر ، صحافتی شخصیات ملک منور ریحان ، قربان علی ، راؤ سعید انجم ، اللہ رکھا بلوچ ، راؤ یوسف ضیائی ، مشتاق احمد بھٹی ، شہباز جاوید ، حافظ احسان اللہ ، نوید زمان بھٹہ ، ودیگر شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے ہم انقلابی اقدامات کریں گے اور بہت جلد اوکاڑہ تا رینالہ خورد نہر لوئر باری دوآب اور جی ٹی روڈ سائیڈ پر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے ۔ اس موقع پر سید ندیم جعفری نے کہا کہ ہماری بقا اسی میں ہے کہ وطن عزیز کو 5 نہیں 25 فیصد بنانے کے لئے پوری قوم جدوجہد کرے۔ اس موقع پر غلام رسول پاکستانی کی جانب سے وطن عزیز میں لاکھوں پودے لگانے اور ایگریکلچر یونیورسٹی کو 5000 پودے عطیہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔