بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سےشہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری . نقشہ فیس اور ٹیکس کی مدمیں میونسپل کمیٹی کی کروڑوں روپیہ کی آمدن کرپشن کی لمبی داستان بن گئی.
بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سےشہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری . نقشہ فیس اور ٹیکس کی مدمیں میونسپل کمیٹی کی کروڑوں روپیہ کی آمدن کرپشن کی لمبی داستان بن گئی.
میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیل کےمطابق میونسپل کمیٹی میلسی کرپٹ ملازمین کی وجہ سے دن بدن تنزلی بدانتظامی کی جانب گامزن ہے۔ میونسپل کمیٹی کابلڈنگ انسپکٹر بھی کسی بدعنوان آفیسرسے کم نہیں ہے۔ کئی سالوں سے بلڈنگ انسپکٹرکی کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں۔ میلسی شہرکی بڑھتی ہوئی آبادی کےساتھ تجاوزات میں اضافے کی ایک وجہ قائداعظم روڈ کالونی روڈ ودیگرمختلف علاقوں میں بلڈنگ انسپکٹرکی ملی بھگت سے قائم کی گئیں غیرقانونی تعمیرات، جن میں بڑے پلازے بھی شامل ہیں۔ تجاوزات میں اضافے اور میونسپل کمیٹی کی نقشہ فیس اور ٹیکس کی مدمیں آمدن حاصل ناہونے کاباعث ہیں۔ کئی سالوں سے میونسپل کمیٹی کی حدود میں سینکڑوں مکانات، پلازے، دکانات بنگلے، غیرقانونی طریقہ سے تعمیرہونے کے باعث میونسپل کمیٹی کی کروڑوں روپیہ کی آمدن کرپشن کی نذرہوچکی ہے۔ میلسی کی سماجی شخصیات نے غیرقانونی تعمیرات کا ازسرنوجائزہ لےکربلڈنگ انسپکٹرکے خلاف اعلی حکام سے کاروائی کامطالبہ کیاہے.