لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم صدر پاکستان فلوسوفیکل ایسوسی ایشن، کئی کتابوں کے مصنف، گورنمنٹ کالج لاہور اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے سابق فلسفہ کے استاد اپنی فیملی کے ہمراہ خیر سگالی دورہ پہ کینیڈا پہنچ گئے جہاں انہیں بڑے جوش و جذبہ سے خوش آمدید کہا گیا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم اپنی اہلیہ ساتھ راجینہ پہنچے ہیں۔ محمد عامر ، محمد وقاص، سحرش جاوید، امتنان جاوید، شانزے امتنان، ریحان، ہانیہ ، ہانا اور راجینہ کی اہم کمپنی نے انہیں اور ان کی بیگم شاہدہ پروین کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم کو کینیڈا میں مقیم ان کے دوستوں، شاگردوں اور کئی ایک تنظیموں نے فلسفہ اور فکر اقبال پہ خطاب کے لئے مدعو کیا ہے اور وہ پاکستان فلوسوفیکل ایسوسی ایشن کے چند ایک اہم اجلاس مختلف اداروں میں منعقد کر کے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ جس میں ٹرنٹو گرینڈ لائبریری اور نیاگرا فال کے گوشہ میں علمی و فکری خطاب کرتے ہوئے وہ فکر اقبال کے چند اہم پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم کئی کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ حال ہی میں ان کی فکری کتاب ” گوہر فردا ” شائع ہوئی ہے جس کی پاکستان میں تقریب رونمائی اور پذیرائی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم کی کتاب گوہرِ فردا پر متعدد دانشوروں نے تعارفی کالم و مضامین لکھے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]