خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ سیلاب، مون سون بارشوں، ہِل ٹورنٹس اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود گل، منیجنگ ڈائریکٹر واسا عمران علی باجوہ، ایکسیئن ایریگیشن علی رضا، ریسکیو 1122 کے انچارج علی حسین، انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا عمران علی باجوہ، ایکسیئن ایریگیشن علی رضا اور ریسکیو 1122 کے انچارج علی حسین نے ڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلابی صورتحال، مون سون بارشوں، ندی نالوں، نہروں اور دریاؤں کی موجودہ صورتحال، نکاسیٔ آب، صفائی کے انتظامات، ریسکیو اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ضروری مشینری، افرادی قوت اور وسائل ہر وقت دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122، واسا، میونسپل کمیٹیز، ایریگیشن اور دیگر ادارے باہمی روابط اور مؤثر کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردِعمل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضروری مشینری، آلات اور ریسکیو وسائل ہر وقت فعال حالت میں رکھے جائیں، فیلڈ ٹیموں کو الرٹ رکھا جائے اور ممکنہ سیلاب یا شدید بارشوں کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں فوری رسائی اور بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران مکمل چوکسی اختیار کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]