November 18, 2026

یہ مشرق وسطی کا نقشہ ہے اگر ہم اس نقشے پر نظر دوڑائیں تو دجال کا تمام پلان واضح ہو جاتا ہے دجال

IMG-20260726-WA0089

یہ مشرق وسطی کا نقشہ ہے اگر ہم اس نقشے پر نظر دوڑائیں تو دجال کا تمام پلان واضح ہو جاتا ہے دجال اس وقت چاروں طرف سے حجاز مقدس کو گھیر چکا ہے ایران امریکہ اور اسرائیل کی یہ جنگ اصل میں حجاز مقدس کا گھراؤ ہے ایران نے ایک طرف آبناۓ ہرمزکو بند کر دیا ہے تو دوسری طرف حوثی باغیوں نے باب المندب کو بھی بند کر دیا ہے حوثی بھی اسی فکر اور منہج سے تعلق رکھتے ہیں جس سے ایران تعلق رکھتا ہے ۔ اس طرح سے دجالی طاقتوں نے سعودی عرب کا تمام زمینی اور سمندری راستہ بند کر دیا ہے ایران بڑی تیزی کے ساتھ عرب ممالک کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے اور اپنی زمینی افواج کویت اور عراق میں داخل کرنے کے لیے تیار ی کرچکا ہے اور کتنی عجیب بات ہے کہ اس وقت ایرانی مزائل نہ تو اسرائیل کی طرف جا رہے ہیں اور نہ ہی سمندر میں موجود امریکی بحری جہازوں کی طرف جا رہے ہیں حالانکہ اس خطے میں سب سے بڑی شیطانی طاقت اسرائیل ہے جس کو ختم کرنا چاہیے لیکن ایران کہتا ہے کہ عرب ممالک سے مجھ پر حملے ہوتے ہیں اس لیے میں جوابی کاروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں اگر ایران کی یہ بات مان بھی لی جائے تو پھر وہ اسرائیل اور امریکن جہازوں پر حملے کیوں نہیں کر رہا حالانکہ ایرانی سپریم لیڈر کو اور اس وقت تک ہزاروں ایرانی افراد کو قتل کرنے والا اسرائیل ہے اسرائیل اس وقت بھی بڑی بے رحمی کے ساتھ غزہ اور لبنان کے لوگوں کو شہید کر رہا ہے جبکہ ایران اس وقت اپنی ساری طاقت صرف عرب ممالک کو تباہ کرنے پر لگا رہا ہے اس طرح سے سعودی عرب کے ارد گرد جتنے بھی ممالک ہیں سب اس وقت جنگ کی بھٹی میں جل رہے ہیں اور ہر طرف جنگ ہے اور دہشت گردی ہے اس طرح سے دجال نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ تمام مسلمانوں کو اپس میں لڑوا دیا ہے اور اپنا کام سیدھا کر لیا ہے اس کو پتہ ہے کہ یہ سب جب لڑ لڑ کر ختم ہو جائیں گے تو میں بڑی اسانی کے ساتھ اگے بڑھ کر حجاز مقدس پر قبضہ کر لوں گا ایسے میں اگر پاکستانی افواج حرکت میں آتی ہیں تو پیچھے سے انڈیا کو حکم دیا جائے گا کہ وہ پاکستان پر حملہ کر دے اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کے بلوچستان اور کشمیر میں حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس وقت بھی تمام عالم اسلام خواب غفلت میں سو رہا ہے
لیکن یاد رکھیں پاکستان کے خاموش مجاھد کبھی بھی نہیں سوتے ہمیں امید ہے کہ پاکستان اور اسکی دفاعی قوت کو کبھی آنچ نہیں آئے گی اور سر زمین حرمین ہمیشہ محفوظ ہاتھوں میں رہے گی اور فتنوں سے اللہ کریم ہمیں محفوظ فرمائے گا.