نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد تحصیل انتظامیہ کا کوئیک ایکشن ، شہر کے نشیبی مقامات سمیت گلی کوچوں اور بازاروں سے نکاسی ء آب کےلیےستھرا پنجاب سمیت دیگر متعلقہ ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔ موسلادھار بارش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان،تحصیلدار محمد زاہد ،تحصیل مینیجر ستھرا پنجاب سانول خان ، انچارج سینٹیری ورکرز ایم سی عقیل عباس خان بلوچ اور میونسپل کمیٹی سٹاف سمیت تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے گلیوں،بازاروں سے بارشی پانی نکالنے میں مصروف عمل ہوگئیں تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔ ان اقدامات پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ شازیہ رحمان نے جب سے بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل کا چارج سنبھالا ہے وہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتی ہیں ۔ ان کی فرض شناسی کو عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے بہت سراہا جا رہا ہے ۔