*سموسہ چٹنی پر لڑائی کا انوکھا واقعہ😀*
*🔥اسلام آباد کچہری میں سموسہ کے ساتھ چٹنی مانگنے پر اضافی رقم کا تقاضہ، پولیس اہلکار اور ویٹر کی تکرار کے بعد Issue of the day بن گیا*
*💥کچہری ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے سموسے پر چٹنی ڈالنے کا کہا تو ویٹر نے انکار کر دیا*
*⚫سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے، اگر چٹنی ڈالنی ہے تو 150 کی ہوگی، ویٹر*
*ویٹر کے انکار پر پولیس اہلکار اور ویٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ موقع پر موجود وکلا کی جانب سے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ*
*اہلکار اور سائلین کھانے کیلیے آتے ہیں اور کیفے والے مرضی کی قیمت لیتے ہیں، وکلا کا شکوہ*
*یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیفے کی بندش کا مطالبہ کرنے والے وکلا ودیگر میں وہ متاثرین شامل تھے جنہیں چٹنی نہیں ملتی تھی یا اس کے لیے الگ ادائیگی کرنا پڑتی تھی۔*