10

*سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ*

*سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ*

ریاض، صنعا: سعودی اتحادی افواج نے یمن کی الحدیدہ گورنریٹ پر حملہ کر دیا، کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا، حوثیوں نے سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر کارروائی کی، حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن میں تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرات سے نمٹنا تھا۔ حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو جواب دیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں