*: فورسز کا آپریشن العزم جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی*
مستونگ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں جہاں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید دہشتگرد مارے گئے جس سے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ آپریشن میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔









