12

*یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا*

*یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا*

صنعا: (ویب ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

یمنی حوثیوں کا یہ دعویٰ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے شہر الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں حوثی فوجی اہداف پر کیے گئے فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا، حوثیوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ سعودی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

سعودی عرب نے کہا کہ اس نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کے جواب میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دوسری جانب یمنی ذرائع کے مطابق حملوں میں الحدیدہ کی بحری تنصیبات، مواصلاتی عمارت اور کمران جزیرے میں واقع فوجی کیمپ متاثر ہوئے، جبکہ حوثیوں کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں