*جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی*
*جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی*
اسلام آباد: وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
کمیٹی نے تمام 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔
ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، جس کے بعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گا، قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔